نئی دہلی،2نومبر(ایجنسی) مسلم سماج کی اقتصادی اور تعلیمی بدحالی کے پس منظر میں ہندوستان کے سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے کہا کہ مسلم لڑکے اپنے والدین کا سہارا بننے کے لئے تعلیم درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں.
text-align: start;">انہوں نے دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایوارڈ تقسیم تقریب میں کل کہا کہ مسلم سماج میں لڑکیوں کی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں. اچھے عہدوں پر پہنچ رہی ہیں. لیکن لڑکوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے. وہ اپنے والدین کا سہارا بننے کے لئے تعلیم درمیان میں چھوڑ کر روزگار کی تلاش میں لگ جاتے ہیں یا اپنا وراثتی کام کرنے لگتے ہیں. ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.